5 اپریل 2013 - 19:30

بغداد اور وسطی عراق میں بم دھماکوں کے دوران2فوجیوں سمیت5 افراد ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: عراق کی راجدھانی بغداد اور وسطی عراق میں بم دھماکوں کے دوران2فوجیوں سمیت5  افراد ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق صوبہ بابل کے دارالحکومت کے چھوٹے سے گائوں میںسڑک کنارے لگے پھل اورسبزی کے اسٹالزکے قریب نصب  بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ابوغریب میں ایک اور بم حملے میں  فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ادھر بعقوبہ میں ایک اور واقعے میں کل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگ مسجد سے نکل رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔بم دھماکوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقوں کو سیل کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲